ہفتہ 15 اگست 2020 - 14:33
مباہلہ اسلام کی فتح و ظفر کا دن

حوزه/ قوت و طاقت کے ذریعہ اپنی بات منوانا اور ہے، لیکن کردار کے ذریعہ اپنی بات منوانا اہلبیت ؑ کا کردار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی| قوت و طاقت کے ذریعہ اپنی بات منوانا اور ہے، لیکن کردار کے ذریعہ اپنی بات منوانا اہلبیت ؑ کا کردار ہے۔
مباہلہ ایک تاریخی اعتقادی اور قرآنی حقیقت ہے،جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،اور اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ رسول اسلام ؐ "انفسنا"کی جگہ امیر کائنات  علی ابن ابی طالبؑ کو لیکر آئے ،اور "ابنائنا"کی جگہ حسنین ؑکریمین کو لیکر آئے،اور 'نسائنا'کی جگہ صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا  سلام اللہ علیھا کو لیکر آئے،ناجانے کتنے لوگ رات بھر شبیداریاں کرتے رہے،مگر رسولخدا ؐنے کسی کو نہیں لیا بلکہ معصوموں کا کارواں لیکر چلے گئے۔
اور امیر المومنینؑ  کی فضلیت کے باب میں ایک انوکھا باب یہ ہے کہ انفسنا سے مرا د امیر المومنینؑ ہیں رسول اسلام ؐ نہیں، اگر پیغمبر اسلامؐ ہوتے تو ندع نہ ہوتا ،ندع اس بات کی علامت ہے کہ انفسنا امیر المومنین ؑ ہیں اس لیئے کہ خود کو دعوت نہیں دی جاتی ہے دعوت دوسروں کو دی جاتی ہے۔
اور تاریخ کا یہی ایک میدان ہے کہ جس میں پنجتن ایک ساتھ گئے اور ظفریاب ہوکر لوٹے۔
ایک میدان اور بھی ہے میدان مباہلہ کی طرح جس میں گھر کے افراد ساتھ گئے ،جیسے میدان مباہلہ میں رسول اسلام اپنے گھر کے لوگوں کو لیکر گئے اور باطل کے گلے میں جھوٹ کا طوق ڈال آئے،اسی طرح امام حسین ؑ نے میدان کربلا میں اپنے گھر والوں کے ساتھ آکر ظالم اور ظلم کو ہمیشہ کیلئے رسوا کردیا ،اس کا مطلب یہ ہے کہ جب دین پر وقت پڑے تو اولاد کو اور  خاندان کو بھی خطرے میں ڈالا جاسکتا ہے،اور اہل بیت ؑ کے چاہنے والے اسلام کی بقا کیلئے آج بھی قربانیاں پیش کررہے ہیں۔
لہذا بزرگوں اور قوم کے پڑھے لکھے افراد کی ذمہ داری ہے کہ واقعہ مباہلہ سے بچوں کو آشنا کرائیں  اور اس دن اعمال کریں ،اور عید منائیں تو بچوں کو بتائیں کہ آپ کیوں عید منارہے ہیں ،کیوں کہ یہ دن عام دنوں کی طرح نہ گزرے بلکہ اس دن سے عبرت حاصل کی جائے اور یہ دن ہمیں ایک بہت بڑا پیغام دیتا ہے ،کہ جھوٹوں کا ساتھ نہیں دینا ہے بلکہ سچوں کا ساتھ دینا ہے باطل کا ساتھ نہیں دینا ہے بلکہ حق کا ساتھ دینا ہے۔
آخر میں:ہم تمام مومنین و علماء کرام خصوصا اپنے وقت کے امام عج کی خدمت میں اس عظیم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،
اور دعا گو ہیں کہ میرے اللہ جہاں جہاں بھی شیعیان حیدر کرار ہیں ان کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت فرما۔

تحریر: مولانا سید آفاق عالم زیدی سرسوی جنرل سکریٹری پیام آفاق فاؤنڈیشن سرسی سادات

نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

  • واقعۂ مباہلہ

    واقعۂ مباہلہ

    حوزہ/۲۴ ذی الحجۃ کی صبح طلوع ہوئی اور حق و باطل میں ہمیشہ کے لیے فیصلہ کن دن آ گیا۔ رسول خدا (ص) نے حکم دیاکہ دو درختوں کو کاٹ کر ان کی درمیانی جگہ کو…

  • مباہلہ؛ جھوٹوں کی رو سیاھی کا دن، مولانا تقی عباس رضوی

    مباہلہ؛ جھوٹوں کی رو سیاھی کا دن، مولانا تقی عباس رضوی

    حوزہ/ واقعہ مباہلہ نے تاقیامت آنے والی نسلوں کو راہ حق اور اہلِ حق کی پہچان بتادی اب اگر اس کے باوجود کوئی حق و باطل میں فرق ، تمیز اور شناخت نہ کر سکے…

  • آزادی ہند میں مسلمانوں کی قربانیاں

    آزادی ہند میں مسلمانوں کی قربانیاں

    حوزہ/ ہندوستان غلامی کے ایسے دلدل میں جا پھنساتھا جہاں سے نجات مشکل نظر آرہی تھی۔

  • عید مباہلہ از تبرکات بانیٔ تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ 

    عید مباہلہ از تبرکات بانیٔ تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ 

    عید مباہلہ کی مناسبت سے بانیٔ تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی خوبصورت تحریر قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔

  • کربلا معراج عقل و شعور

    کربلا معراج عقل و شعور

    حوزه/ انسان کے اندر دو ایسی چیزیں ہیں جو دکھتی نہیں لیکن انکے اثرات صدیوں پر اثر رکھتے ہیں: ایک عقل و شعور ہے دوسرے جذبات و خواہشات ہیں۔ 

  • رہبر آزادی 

    رہبر آزادی 

    حوزه/ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں اپنی اور اپنے اصحاب و اولاد کی قربانی کے ذریعہ رہتی دنیا کو آزادی کا درس اور شعور و بصیرت عطا فرمایا…

  • منافقین کے چہروں سے نقاب ہٹ گئے

    منافقین کے چہروں سے نقاب ہٹ گئے

    حوزہ/ پھر ایک بار امتِ اسلامی کو متحد اور یدِ واحد ہوکر اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے ان کے اس ناجائز روابط کے خلاف صدائےاحتجاج بلند کرنا چاۂیے۔

  • ضرورت شناخت غدیر

    ضرورت شناخت غدیر

    حوزہ/ غدیر ایک ایسی زنجیر ہے کہ جس میں گیارہ کڑیاں ہیں یعنی گیارہ امام موجود ہیں،یعنی دوسوپچاس سال کا عرصہ پھر اس کے بعد امام زمانہ بھر اس کے بعد نواب…

  • پاکستانی ڈرامہ "منافق" پر ایک طائرانہ نگاہ

    تنقیدی جائزہ:

    پاکستانی ڈرامہ "منافق" پر ایک طائرانہ نگاہ

    حوزہ/ ’منافق‘رواں سال۲۷؍ جنوری ۲۰۲۰میں جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا ایک پاکستانی فیملی ڈرامہ ہے جو ساٹھ قسطوں میں مکمل ہوجاتا ہے۔یہ ڈرامہ حنا ہمانفیس کی…

  • آج سچائی جیت گئی

    آج سچائی جیت گئی

    حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی فلک چھولسی نے کہا: اسلام نے ہمیشہ سچ بولنے کا حکم دیا ہے اور جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ…

  • مباہلہ اور اسکا پیغام

    مباہلہ اور اسکا پیغام

    حوزه/ مباہلہ کا ایک اہم پیغام یہی ہے کہ زبانی دعوے و لن ترانیوں سے دشمن کو پسپا نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ اپنے کردار کو اتنا وزنی بنانے کی ضرورت ہے کہ دشمن…

  • مباہلہ  در حقیقت ایمانی اطمینان و اقتدار اور حقانیت پر یقین کا مظہر ہے، رہبر انقلاب اسلامی

    مباہلہ در حقیقت ایمانی اطمینان و اقتدار اور حقانیت پر یقین کا مظہر ہے، رہبر انقلاب اسلامی

    حوزہ/ مباہلہ جس کی  ہمیشہ یاد منانا چاہئے اور یہ بڑا اہم واقعہ ہے، یہ در حقیقت ایمانی اطمینان و اقتدار اور حقانیت پر یقین کا مظہر ہے اور یہ ایسی چیز ہے…

  • کربلا اک درسگاہ

    کربلا اک درسگاہ

    حوزه/ آج دنیا واقعۂ کربلا کے رنگ کو یہ کہہ کر پھیکا کرنا چاہتی ہے کہ کربلا کی جنگ دو بادشاہوں کی جنگ یا دو شہزادوں کی جنگ تھی جس میں ایک بادشاہ فاتح ہوا…

  • مباہلہ صحیفہ صداقت

    مباہلہ صحیفہ صداقت

    حوزہ/ جب ہر طرف سماج میں جھوٹ کا بول بالا ہو تو مباہلہ کا جشن پوری شدت سے منا کر صداقت کے شفاف چہروں کو دیکھانا ضروری ہے یہ فقط عید ہی نہیں ہے ایک عہد…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .